Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیگیڈا کے ہزاروں کارکنوں کی جرمن شہر ڈریسڈن میں ریلی، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کا پیگیڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیگیڈا کے ہزاروں کارکنوں کی جرمن شہر ڈریسڈن میں ریلی، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کا پیگیڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
October 6, 2015
ڈریسڈن (ویب ڈیسک) یورپ میں مسلمانوں کی مخالف تنظیم پیگیڈا کے ہزاروں کارکنوں نے جرمن شہر ڈریسڈن میں ریلی نکالی جبکہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں نے پگیڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت بڑی تعداد میں مسلمان مہاجرین کی آمد کے خطرات کو نظرانداز کر رہی ہے۔ ڈریسڈن کے اوپیرا ہاؤس کے سامنے جمع ہونے والے مظاہرین نے مسلمانوں اور اسلام کیخلاف بینر اور پرچم اٹھا رکھے تھے وہ جرمنی میں پناہ گزینوں کی آمد روکنے اور انہیں ملک سے نکالنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انجیلا مرکل کی قوم دشمن پالیسیاں غداری کے مترادف ہیں جبکہ اس موقع پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں نے پیگیڈا کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تارکین وطن کے ساتھ نرم برتاؤ کرے اور انہیں سہولیات فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا پیگیڈا متشدد تنظیم ہے جسے تارکین وطن کے مصائب کی پرواہ نہیں اور مضحکہ خیز انداز میں مطالبات منوانا چاہتی ہے۔ اس موقع پر پولیس کی بڑی تعداد مخالف تنظیموں میں کسی تصادم کے خطرے کے پیش نظر موجود رہی تاہم مظاہرین پرامن رہے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔