Saturday, September 21, 2024

پیک کے دو ماہ کے علاوہ دس ماہ تیس فیصد اضافی بجلی کا جواب کون دے گا ، حماد اظہر

پیک کے دو ماہ کے علاوہ دس ماہ تیس فیصد اضافی بجلی کا جواب کون دے گا ، حماد اظہر
July 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر توانائی حماد اظہر نے شاہد خاقان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پیک کے دو ماہ کے علاوہ دس ماہ تیس فیصد اضافی بجلی کا جواب کون دے گا۔

حماد اظہر نے کہا آپ نے چھبیس ہزار میگاواٹ بجلی کے مہنگے معاہدے کئے۔ ملکی وسائل چھوڑ کر درآمدی فیول پر پاور پلانٹس لگائے۔ تمام سوالوں کا جواب تو دینا پڑے گا۔ پہلے خود ہی سارا پاور جنریشن کا سسٹم امپورٹد فیول پر لگایا اور اب خود ہی ان کا واویلا کر رہے ہیں، جواب تو دینا ہی پڑے گا۔