Friday, September 30, 2022

پیپلز پارٹی گوجرانوالا کی کارنر میٹنگ پر پولیس کا دھاوا، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری گرفتار

پیپلز پارٹی گوجرانوالا کی کارنر میٹنگ پر پولیس کا دھاوا، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری گرفتار
گوجرانوالا (92 نیوز) گوجرانوالا پولیس کا پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ پر دھاوا، پارٹی کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالا پولیس نے کارکنوں کو کارنر میٹنگ کے انتظامات سے بھی روک دیا۔ جیالے احتجاج کرتے ہوئے تھانہ گرجا گھر کے سامنے جمع ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے گوجرانوالا پولیس پر کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا الزام بھی عائد کردیا۔ پیپلز پارٹی رہنماء کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس غیرجانبدار اور غنڈہ گردی پر اُتر آئی ہے۔