Saturday, July 27, 2024

پیپلز پارٹی کے وفد کی سینیٹر حاصل بزنجو سے ملاقات ، مؤثر اپوزیشن بنانے پر اتفاق

پیپلز پارٹی کے وفد کی سینیٹر حاصل بزنجو سے ملاقات ، مؤثر اپوزیشن بنانے پر اتفاق
July 30, 2018
کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں سینیٹر حاصل بزنجو سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں عام انتخابات کے بعد بننے والی صورتحال اور آئندہ  کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں سے اس حوالے سے اپنا مشاورتی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اگر تحریک انصاف کے پاس اکثریت ہے تو اسے حکومت بنانی چاہئے، ہم موثر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ۔ میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر حا صل بزنجو کا کہنا تھا کہ ہمیں پارلیمنٹ جانا چاہئے ۔ زرداری اور بلاول کے فیصلے سے متفق ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو ایک پیج پر آنا ہوگا ۔ جب اپوزیشن مضبوط ہو گی تو ہی بہترین اپوزیشن کا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ مزاحمت باہر کی بجائے پارلیمنٹ کے اندر کرنا چاہئے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا پیغام لے کر میر حاصل بزنجو کے پاس آئے تھے ۔ ہم چاہتے ہیں ہمیں پارلیمنٹ میں جاکر موثر کردار ادا کرنا چاہئے۔