Monday, October 3, 2022

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء راشد ربانی انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء راشد ربانی انتقال کر گئے
کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء راشد ربانی انتقال کر گئے۔ پیپلز پارٹی نے راشد ربانی کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ پی پی رہنماء راشد ربانی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کئی دنوں سے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ راشد ربانی وزیر اعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کے معاون خصوصی تھے، راشد ربانی نے سوگوران میں اہلیہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے راشد ربانی کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا، کہا کہ 18 اکتوبر کا جلسہ عام شہداء کارساز اور مرحوم راشد ربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد ہوگا۔ پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری قمر زمان کائرہ نے راشد ربانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا، کہا کہ راشد ربانی کی وفات پارٹی کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پارٹی کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دعا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔