Friday, September 30, 2022

پیپلز پارٹی کے رہنما سردار مشتاق کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

پیپلز پارٹی کے رہنما سردار مشتاق کی مسلم لیگ ن میں شمولیت
  اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سردار مشتاق نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سردار مشتاق نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، سردار مشتاق نے نواز شریف کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کر دیا ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے سردار مشتاق نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہےملاقات میں  ہزارہ کی صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سردار مشتاق نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہری پور مسلم لیگ نون کا قلعہ ہے۔جلد ہی ہری پور کا دورہ کریں گے  نواز شریف نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔