Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلز پارٹی کی وفاق میں حکومت کی وجہ سے قاسم ضیاء کی گرفتار میں تاخیر ہوئی  : نیب کا عدالت میں انکشاف

پیپلز پارٹی کی وفاق میں حکومت کی وجہ سے قاسم ضیاء کی گرفتار میں تاخیر ہوئی  : نیب کا عدالت میں انکشاف
September 1, 2015
لاہور(92نیوز)نیب نے سابق دور میں قاسم ضیاءکےخلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ عدالت کو بتادی اور نیب نے اعتراف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی وفاق میں حکومت کی وجہ سے پنجاب اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف قاسم ضیاءکی گرفتاری میں تاخیر ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت  نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ احتساب عدالت کے جج عبدالستار نے نیب کے سینئر تفتیشی افسر شہریار جمیل سے یہ استفسار کیا کہ علی سکیورٹی کمپنی کے خلاف آٹھ کروڑ روپے فراڈ کے الزامات کی تحققیات کا معاملہ دو ہزار آٹھ سے نیب کے پاس رہا لیکن اس معاملے پر نیب نے کوئی چھان بین کیوں نہیں کی جس پر نیب کے تفتیشی افسر نے یہ اعتراف کیا کہ دو ہزار آٹھ سے دو ہزار تیرہ تک پانچ سال وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اس لیے قاسم ضیاءکی گرفتاری میں نہ صرف تاخیر ہوئی بلکہ پیپلز پارٹی کے کسی رہنما کے خلاف کوئی موثر کارروائی ہو سکی نہ ہی کوئی عملی قدم اٹھایا جا سکا۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر کا اعتراف قابل افسوس اور چونکا دینے والا ہے۔