Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلز پارٹی کی خواتین ایم پی ایز ذوالفقار مرزا پر برس پڑیں

پیپلز پارٹی کی خواتین ایم پی ایز ذوالفقار مرزا پر برس پڑیں
May 3, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کی خواتین ایم پی ایز ذوالفقار مرزا پر برس پڑیں، کہتی ہیں ذوالفقار مرزا گرا ہوا انسان، آستین کا سانپ اور احسان فراموش ہے، اگر آصف زرداری نہ ہوتے تو ذوالفقار مرزا کے تن پر کپڑے بھی نہ ہوتے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ بڑی بڑی مونچھیں رکھنے سے مردانگی ظاہر نہیں ہوتی بلکہ خواتین کی عزت کرنے سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا، شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی پرندے ہیں، جو بار بار اپنا مسکن تبدیل کرتے ہیں۔ پیمرا کو ایسی تقاریر، جن میں خواتین کی توہین کی جائے، نشر کرنے پر پابندی عائد کر دینا چاہیے۔ شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا جس تھالی میں کھاتے ہیں اُسی میں چھید کرتے ہیں،آصف زرداری نہ ہوتے تو ذوالفقار مرزا کے بدن پر کپڑے بھی نہ ہوتے۔ کلثوم چانڈیو نے تو حد کر دی، کہنے لگیں ذوالفقار مرزا چوڑیاں پہن لیں تاکہ ان کو خواتین کی عزت کرنا تو آئے ۔ روبینہ قائم خانی نے بھی سابق صوبائی وزیر داخلہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔