Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  پیپلز پارٹی کھل کر حکومت کے سامنے آگئی ، نوازشریف نے نوے کی دہائی  کی سیاست کا آغاز کر دیا ہے  : آصف زرداری

   پیپلز پارٹی کھل کر حکومت کے سامنے آگئی ، نوازشریف نے نوے کی دہائی  کی سیاست کا آغاز کر دیا ہے  : آصف زرداری
August 31, 2015
کراچی(92نیوز)پیپلز پارٹی نے مفاہمتی سیاست کو خیر باد کہتے ہوئے حکومت کے خلاف محاذکھڑا کر دیا ہے ،سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے نوے کی دہائی کی سیاست شروع کر دی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے خلاف نیب اور اینٹی کرپشن کے حرکت میں آنے کے بعد پی پی نے حکومت کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی کو ایک طرف رکھتے ہوئے کھل کر میدان میں آگئے ہیں ۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 90کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے اور اس قسم کی انتقامی سیاست سے بھیانک نتائج نکلیں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کی حکومت کو وزیر اعظم کے احکامات نے مفلوج بنا دیا ہے اور سندھ حکومت کے پاس کسی قسم کے کوئی اختیار نہیں ہیں ۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایف آئی اے اور نیب   حکومتی افسران کو حراساں کر رہے ہیں اور حکومتی کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے آصف زرداری نے کہا کہ  نواز شریف نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے اور اب پھر اپنی پرانی روش کو اپنارہے ہیں جس کا بھیانک انجام ہوگا انہوں نے کہا کہ  الیکشن ٹربیونل  کے فیصلوں سے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ن بیرونی مدد سے الیکشن جیتے لیکن انتخابی دھاندلی پر تحفظا تےکے باوجود حکومت کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہان کہ ہمیں گرفتاریوں ،پھانسیوں یا کوڑوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا ۔ ہم معافیاں مانگ کر جدہ جانے والے نہیں اور ساری قوم کوپتہ ہے کہ نواز شریف نے معافی مانگی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف فطری طورپر طالبان کے ساتھی  ہیں،سابق صدر نے نواز شریف اور ان کی حکومتی پالیسیوں کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت  بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی بجائے صرف پیپلز پارٹی کو حراساں کر رہی ہے ۔