Friday, January 27, 2023

پیپلز پارٹی کا آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو جاری نیب نوٹسز پر تحفظات کا اظہار

پیپلز پارٹی کا آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو جاری نیب نوٹسز پر تحفظات کا اظہار
اسلام آباد (92 نیوز) پیپلز پارٹی نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو جاری نیب نوٹسز پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا اور نیب قوانین میں ترمیم کا مطالبہ بھی کر دیا۔ قیادت کو طلبی کے نوٹسز پر پیپلز پارٹی رہنماوں نے نیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔  اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا کہنا تھا پارک لین کمپنی رجسٹریشن کے وقت بلاول بھٹو زرداری کی عمر ایک سال تھی ۔ بلاول بھٹو کو جاری کیا گیا نوٹس غیر قانونی ہے۔ فرحت اللہ بابر بولے تصدیق ہو گئی نیب ایک سیاسی ادارہ ہے ۔ قومی احتساب بیورو کے قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا نیب چیئرمین کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے نیب کاروائیوں کے خلاف احتجاج کا کہہ دیا۔ پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت نے جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنماوں کے خلاف نیب کیسز کو سیاسی قرار دیا۔