Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلز پارٹی نے مقبولیت میں کمی اور ضمنی انتخاب میں ناکامی کی وجہ جاننے کیلئے کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی نے مقبولیت میں کمی اور ضمنی انتخاب میں ناکامی کی وجہ جاننے کیلئے کمیٹی بنا دی
October 14, 2015
اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں کمی اور ضمنی انتخابات میں ناکامی کے اسباب جاننے کے لئے چھ رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پیپلزپارٹی فاٹا کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن، فرحت اللہ بابر، اخوندزادہ چٹان، شیری رحمان، قمرالزمان کائرہ اور ندیم افضل چن پر مشتمل کمیٹی پیپلزپارٹی کی مقبو یت میں کمی اور ضمنی انتخابات میں ناکامی کے محرکات کا جائزہ لے گی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کا ایشو ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکا ہے۔ اگر اب یہ ایشو اٹھایا گیا تو حکومت خود اپنے خلاف سازش کرے گی۔ سینیٹرفرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ فاٹا کی قسمت کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں۔ خواہش ہے کہ ریفرنڈم کے ذریعہ فاٹا کے عوام کی رائے لے کر انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔