Saturday, July 27, 2024

پیپلز پارٹی نے لیاری میں طاقت کا بھر پور مظاہرہ کیا

پیپلز پارٹی نے لیاری میں طاقت کا بھر پور مظاہرہ کیا
April 26, 2015
کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی نے لیاری میں طاقت کا بھر پور مظاہرہ کیا،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی لیاری کی آج بھی اُتنی مقبول جماعت ہے جتنی ماضی میں تھی جبکہ شیری رحمان کہتی ہیں کہ پیپلز پارٹی اور لیاری کا خاص رشتہ ہے جو  کبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نےکراچی کےعلاقے لیاری کے ککری گراؤنڈ میں طاقت کا بھر پور مظاہرہ کیا ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہاکہ لیاری کےلوگوں نےبےنظیربھٹوکابہت ساتھ دیا پیپلزپارٹی آج بھی اتنی ہی مقبول جماعت ہے،جتنی بےنظیربھٹوکےدورمیں تھی ۔ اُنہوں نے لیاری کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کا بھی دعوی کر دیا شیری رحمان کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی اور لیاری کا خاص رشتہ کبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔ انہوں نےلیاری کے عوام کو یاد دلایا کہ بے نظیربھٹوشہید کی شادی کی تقریب بھی ککری گراؤنڈ لیاری میں ہوئی تھی۔ پیپلزپارٹی کےجلسے میں عوام کا جوش وخروش بھی دیدنی تھا،جیالوں نے رہنماؤں کے ساتھ مل کر  جیے بھٹو کے نعرے لگائے اورروایتی رقص بھی کیا۔