Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیپلز پارٹی نے رینجرز کے چھاپوں پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا

پیپلز پارٹی نے رینجرز کے چھاپوں پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا
December 23, 2016

کراچی(92نیوز)پیپلز پارٹی نے رینجرز کے چھاپوں پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا مولا بخش  چانڈیو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور پولیس کو اعتماد میں نہیں لیا گیا چودھری نثار کے تلخ بیانات کے بعد چھاپوں سے غلط تاثر پیدا ہوا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  آصف زرداری کی آمد سےپہلے  سندھ رینجرز ایکشن میں آ گئی اور کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ۔

چھاپے آصف زرداری کےدوست اور ایک عزیز کے فرنٹ مین کے  گھر اور  دفاتر پر مارے گئے جس میں زیر زمین  چھپائے  گئے جدید اسلحہ سمیت اہم د ستاویزات قبضے میں لے لی گئیں جبکہ پانچ افراد کو  بھی  گرفتار کرلیا گیا۔  ادھرمشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو  نے رینجرز کی کارروائی پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا ہے۔  تحریک انصاف کے و ائس چیئرمین  شاہ محمود قریشی نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی  گفتگو کی جس  میں انہوں نے رینجرز کے چھاپوں کی ٹائمنگ کو اہم قرار دیا۔

سیاسی اورعوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جرائم  پیشہ  سرگرمیوں میں جو کوئی بھی ملوث  ہو قانون کی بالادستی کے لئے ضروری ہےان  کے خلاف بلا تخصیص کارروائی کی جائے۔