Tuesday, October 4, 2022

پیپلز پارٹی نے جمہوری اداروں کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی نے جمہوری اداروں کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

کراچی (92 نیوز) ملک کی سیاسی صورتحال پر پیپلز پارٹی کے بڑوں سے سر جوڑ لیے، آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ،مراد علی شاہ اور شیری رحمان نے شرکت کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور جمہوری اداروں کے ساتھ  ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ بھی ہو،جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

ی پی قیادت نے حکومت سے آئینی تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیااور کہا کہ حکومت حالات کا ادراک اور تدارک نہ کرسکی ۔
اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی جمہوریت اورجمہوری اداروں کےساتھ کھڑی ہے، حکومت اپنی آئینی اوراخلاقی ذمہ داری پوری کرے۔

بلاول بھٹوزرداری نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری املاک،عوام کےتحفظ کےاقدامات کیے جائیں،وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال قابومیں ہے۔