Sunday, December 3, 2023

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم رہنماوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، فاروق ستار  

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم رہنماوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، فاروق ستار  
September 8, 2017

کراچی (92  نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ 2018 کے انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم رہنماوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

اشتعال انگیز تقریر کیس میں عدالت نے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان کی ضمانتوں میں توثیق کردی ۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جس دن یہ واقعہ ہوا اسی دن ایم کیو ایم لندن سے اظہار لاتعلقی کر دیا تھا۔ پیپلز پارٹی دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں جیت کے لیے ہمیں دیوار سے لگا رہی ہے اور ہمیں راستے سے ہٹانے کے لئے دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

برما کی صورتحال پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہماری کہانی روہینگیا کے مسلمانوں سے مختلف نہیں۔ ہم نے سینیٹ قومی اسمبلی اور صوبے میں برما کے حوالے سے قراد داد پیش کی ہیں۔ عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی ۔