پیپلز پارٹی نے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کی مخالفت کر دی

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کی مخالفت کردی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں ترمیم میاں نواز شریف کو بچانے کےلئے کی جارہی ہے۔ حکومت عدالت کے فیصلوں پر عمل کرے۔
پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم سیاسی مقاصد کیلئے کی جارہی ہے۔
جب پیپلز پارٹی نے ترمیم کا کہا تواس وقت نہیں کرنے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدالتوں کے فیصلوں پر عمل کرے۔ یہ وقت آرٹیکل 62، 63 ختم کرنے کا نہیں۔ پیپلزپارٹی آئین میں کسی بھی ایسی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی۔
اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ روز حکومت کو آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم تو یاد آگئی لیکن امریکی صدر کا بیان نہیں۔ نیوز لیکس کمیشن کی رپورٹ کو منظرعام پرلانے کے مطالبے کی توثیق کرتے ہیں۔