Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلز پارٹی لیاری کے رہنماؤں کا ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے سے انکار

پیپلز پارٹی لیاری کے رہنماؤں کا ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے سے انکار
September 1, 2015
کراچی(92نیوز)سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے احکامات ملنے پر لیاری کے رہنماؤں نے انکار کردیا لیاری والوں سے بات منوانے کے لیے ایک صوبائی وزیر کی دھمکیاں بھی کام نہ آئیں۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پر جنگ کی دھمکیاں دینے والی پیپلز پارٹی شدید مشکلات  میں پھنس گئی، پیپلز پارٹی لیاری دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔ عاصم حسین کے حق میں مظاہرے کے لے جاوید ناگوری، شاہ جہاں بلوچ، محمد قاسم بلوچ اور دیگر کو ذمہ داری سونپی گئی مگر پی پی رہنماؤں نے صآف انکار کردیا  جس پر ایک صوبائی وزیر نے مظاہرہ نہ کرنے پرگرفتارکروانے کی دھمکیاں دے ڈالیں اور کہا کہ لیاری کے  تمام رہنما سیکورٹی اداروں کی واچ لسٹ میں شامل ہے۔ جو کسی بھی وقت گرفتار ہو سکتے ہیں وزیر نے واضح کیا کہ اگر لیاری کا کوئی بھی رہنما گرفتار ہوا تو پیپلز پارٹی کوئی آواز نہیں اٹھائے گی۔ مگر ان تمام دھمکیوں کے باوجود لیاری کے رہنماؤں نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج سے انکار کردیا۔