Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلز پارٹی سے کسی بھی صورت اتحاد نہیں ہوسکتا : عمران خان

پیپلز پارٹی سے کسی بھی صورت اتحاد نہیں ہوسکتا : عمران خان
September 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کا چارٹرآف ڈیموکریسی مک مکا تھا، آصف علی زرداری کو معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا غصہ ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مفاہمت نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا پیپلزپارٹی سے کسی بھی صورت میں اتحاد نہیں ہو سکتا۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بیان پرعمران خان کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا ہے کپتان نے ایک تیرسے دوشکار کئے ہیں کہتے ہیں کہ میثاق جمہوریت دوپارٹیوں کے درمیان مک مکا تھا جس نے ملک کی جمہوریت کو بہت نقصان پہنچایا پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کو باریاں دیں اور کرپشن کا تحفظ کیا تاہم اب پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ پر آصف علی زرداری غصے میں آگئے۔ عمران خان نے مفاہمت کی سیاسی تعریف بھی کرڈالی اورکہا کہ مفاہمت کا مطلب ہے آپ ہمیں ہاتھ نہ لگائیں اور ہم آپ کو ہاتھ نہیں لگائیں گےاسی معاہدے کے تحت ملک سے پیسہ چوری کرکے دبئی بھیجا جارہا ہے عوام غریب اورحکمران امیر ہورہے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے آرمی چیف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ ملک میں فوج اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا گراف بڑھ رہا ہےآرمی چیف وہ کام بھی کررہے ہیں جو سیاستدانوں کو کرنا چاہیے تھے۔ کراچی  آپریشن قوم کی آواز ہے، اس سے حالات بہتر ہورہے ہیں انہوں نے سیالکوٹ میں شہریوں پر فائرنگ اورشیلنگ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم پر کڑی تنقید کی۔