Sunday, September 15, 2024

پیپلز پارٹی سندھ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر سینئر رہنماوں میں اختلافات کی خلیج بڑھ گئی

پیپلز پارٹی سندھ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر سینئر رہنماوں میں اختلافات کی خلیج بڑھ گئی
June 2, 2018
کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی سندھ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر سینئر رہنماوں میں اختلافات کی خلیج بڑھ گئی۔ سینئر رہنما ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے ناراض ہو گئے۔ الیکشن 2018  کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم میں جیالے رہنما ٹکٹوں کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے سامنے آ گئے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے لئے امیداروں کو چناو مشکل ہو گیا۔ گھوٹکی میں مہر سردار پارٹی سے ناراض ہو گئے جبکہ میرپور خاص میں علی نواز شاہ نے اپنا گروپ بنا لیا۔ ٹھٹھہ میں اویس مظفر ٹپی کی جگی علی حسن زرداری کو انٹری پر مقامی رہنما ناراض ہو گئے۔ مخدوم خاندان نے سانگھڑ سے بھی ایک سیٹ مانگ لی۔ دادو میں پیر ،لغاری ، جمالی جونیجو  گروپ میں ٹکٹ کے حصول کے لئے رسہ کشی میں مصروف ہو گئے۔ ٹکٹ کے حصول کے لئے اعلیٰ قیادت کو ایک دوسرے کے خلاف درخواستیں دے دیں۔ شکار پور میں کماریو، مہر ، سومرو ، درانی برادریوں کے اختلافات کی  وجہ سے پیپلز پارٹی کو ٹکٹ دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حیدرآباد اور جامشورو میں گروپنگ کی وجہ سے جیالوں کی قیادت پریشانی کا شکار ہے۔ لیاری میں نبیل گبول کی مخالفت شروع ہو گئی۔ ممبر قومی اسمبلی شاہجہان بلوچ نے ناراض ہو کر اپنا گروپ بنا لیا۔