پیپلز پارٹی بلاول کو پنجاب میں لانچ کرنے کا ناکام تجربہ کر رہی ہے، فیاض الحسن
لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو پنجاب میں لانچ کرنے کا ناکام تجربہ کر رہی ہے۔
محکمہ تعلقات عامہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول کے ذریعے پانی میں مدہانی چلا رہی ہے، عوام حادثاتی چیئرمین کے والد کی کرپشن سے بخوبی آگاہ ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے جے یو آئی ف کے سربراہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، بولے اس بار مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ کا نتیجہ میری توبہ میری توبہ کی صورت ہوگا، مزید کہا حکومت عورت مارچ کومکمل تحفظ فراہم کرے گی مگر کسی کو بھی انتہا پسندی کی اجازت نہیں ہوگی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم صوبائی حکومت نے حفاظتی اقدامات کے طور پرتمام تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں۔