پیپلز پارٹی ایک بار پھر کالاباغ ڈیم کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگئی
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر کالاباغ ڈیم کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگئی۔
پارلیمنٹ اجلاس کے موقع پر صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر صوبوں کو اعتراضات ہیں۔
صحافی نے کہا کہ ڈیموں کی مخالفت پر آرٹیکل چھ لگانے کی بات کی جا رہی ہے جس پر بلاول بھٹو نے جواب دیا یہ شاید پرویز مشرف کے کیس کی بات ہو رہی ہوگی ۔