Saturday, July 27, 2024

پیپلز پارٹی آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پیپلز پارٹی آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی
March 24, 2018

  بنوں (92 نیوز) پیپلز پارٹی آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بنوں سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور جیالوں کا لہو گرمائیں گے ۔

 جلسہ گاہ میں تیاریاں جاری ہیں ، کرسیاں لگا دی گئیں ہیں ۔ جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں ، پوسڑز اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے ۔ اسٹیج بھی تیار کر دیا گیا ہے ۔ 

ادھر مقامی انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامقت بھی  مکمل کر لئے ہیں ۔ پرجوش کارکنان جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔