Friday, December 2, 2022

پیپلزپارٹی ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی خدمت کرتی رہی ،اس کے خلاف کیسے جاسکتی ہے : سراج الحق

پیپلزپارٹی ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی خدمت کرتی رہی ،اس کے خلاف کیسے جاسکتی ہے : سراج الحق
لاہور(92نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے باقی حکومتوں کی طرح اسٹیبلشمنٹ کی بڑی خدمت کی ہےآج پیپلز پارٹی اس کے خلاف کیسے جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ احتساب کا عمل بڑوں سے شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی  اشرافیہ کے خلاف آپریشن ہوتا ہے وہ چیخنے چلانے لگتی ہے، عام پاکستانیوں کی طرح لیڈر بھی فرسٹریشن کا شکار ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا کوئی ایجنڈا نہیں، حکمران بار بار دعوؤں کے باوجود لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں کر سکے۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے عوام کو بہت بڑی تحریک کے لیے اٹھنا ہوگا۔