Tuesday, October 4, 2022

پیپلزپارٹی کے 50 ویں یوم تاسیس پر اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام

پیپلزپارٹی کے 50 ویں یوم تاسیس پر اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پیپلزپارٹی کے قیام کو 50 سال مکمل ہو گئے ۔ گولڈ جوبلی پر پیپلزپارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر رہنماؤں نے کیک کاٹا جبکہ کارکنوں نے فلک شگاف نعرے لگائے ۔
پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے محکوم عوام کو حق حاکمیت دینے کی بنیاد رکھی۔ روٹی کپڑا اور مکان کے پہلے نعرے کا فلسفہ آج بھی قائم ہے۔۔
سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ آج پیپلز پارٹی اور تمام جمہوری قوتوں کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ طاقت کا توازن غیر جمہوری قوتوں کے پاس جا رہا ہے۔۔
پی پی رہنمائوں نے کہا کہ جس سوچ پر 50 سال پہلے پیپلز پارٹی بنی تھی آج بھی ہماری وہ سوچ ہے ۔ پیپلز پارٹی پارٹی اس لئے ختم نہیں ہوئی کیونکہ یہ ایک نظریہ ہے۔
تقریب میں پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ۔