پیپلزپارٹی کے 44 ارکان کے استعفے قیادت کو موصول

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے 44 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے استعفے قیادت کو موصول ہوگئے۔
پیپلزپارٹی کے ارکان کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بلاول ہاؤس کو 44 ارکان اسمبلی کے استعفے موصول ہوگئے۔
تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اسپیکر کے نام استعفے ہاتھ سے تحریر کیے ہیں۔
پارٹی قیادت کو استعفے پیش کرنے والوں میں 5 صوبائی وزراء بھی شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کے 9 ارکان قومی اسمبلی نے بھی استعفے بلاول ہاؤس میں جمع کروائے۔