Saturday, July 27, 2024

پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے متعلق نازیبا ریمارکس کے معاملے پر پرویز خٹک کیس کا فیصلہ محفوظ

پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے متعلق نازیبا ریمارکس کے معاملے پر پرویز خٹک کیس کا فیصلہ محفوظ
August 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پیپلزپارٹی کارکنوں سے متعلق نازیبا ریمارکس کا معاملے پر  الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ پرویز خٹک کی نازیبا گفتگو پر نوٹس کا فیصلہ 9 اگست کو سنایا جائے گا ، الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کیس کے فیصلے سے مشروط کر رکھا ہے ۔ انتخابی مہم کے دوران سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا ۔