Sunday, February 5, 2023

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

لاہور (92 نیوز) بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات طے ہو گئی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

منگل کی دوپہر دو سے پانچ بجے کے درمیان چیئرمین پیپلزپارٹی ملاقات کرنے جیل جائیں گے۔ ملاقات کے درمیان حکومت مخالف تحریک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

دوسری طرف جنوری میں پی ڈی ایم کا لانگ مارچ مشکل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن قیادت تقسیم نظر آرہی ہے۔ پیپلزپارٹی جنوری میں لانگ مارچ کی مخالف ہے جبکہ جے یوآئی اور ن لیگ  جنوری میں لانگ مارچ پر زور دے رہی ہیں۔