Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیپلزپارٹی کے چار مطالبات کی ڈیڈلائن کا آج آخری روز

پیپلزپارٹی کے چار مطالبات کی ڈیڈلائن کا آج آخری روز
December 26, 2016

کراچی (92نیوز) پیپلزپارٹی کی جانب سے اپنے چار مطالبات کی منظوری کے لئے حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے لیکن ان مطالبات کی منظوی کا دور دور تک کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔ یہ مطالبات ہیں کیا اور ان کی عدم منظوری پر پیپلز پارٹی کا آئندہ لائحہ عمل کیا ہوسکتا ہے جانیے ہیں اس رپورٹ میں۔

پیپلزپارٹی فرینڈلی اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے تیار ہے۔ عمران خان کے دھرنوں کی دھول بیٹھتے ہی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو للکارا تھا اور اپنی پارٹی کی اہمیت جتاتے ہوئے نہ صرف چار مطالبات حکومت کے سامنے رکھے تھے بلکہ انہیں پورا کرنے کے لئے ستائیس دسمبر کی ڈیڈ لائن بھی دی تھی۔

پیپلزپارٹی کا مطالبہ تھا کہ فوری طور پر وزیرخارجہ کی تقرری کی جائے۔  پاناما لیکس سے متعلق پیپلزپارٹی کا بل پاس کیا جائے۔ پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کی ازسرنو تشکیل کی جائے اور سی پیک سے متعلق سابق صدر آصف علی زرداری کی قرارداد پر عمل کرایا جائے لیکن ڈیڈلائن قریب آنے کے باوجود فی الحال پیپلزپارٹی کا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں ہوسکا

جس کے بعد حکومت کو دی گئی دھمکیوں کے مطابق پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کر سکتی ہے لیکن کیا پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف واقعی ہی سڑکوں پر نکلے گی یا ایسے اعلانات صرف سیاست کا حصہ تھے اس کا حتمی فیصلہ ستائیس دسمبر کو ہو گا۔