پیپلزپارٹی کے پاس پی ڈی ایم اجلاس میں معذرت کرنے کا واحد راستہ ہے ، رانا ثناء اللہ
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس ایک ہی راستہ ہے پی ڈی ایم اجلاس میں اپنے عمل پر معذرت کرے۔
92 نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی معذرت نہیں تو اس کی راہیں پی ڈی ایم سے جدا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں پیپلزپارٹی نے حکومتی اتحاد کا سہارا لیکر پوزیشن حاصل کی ہے تو یہ سلیکٹڈ ہیں،یہ پی ڈی ایم کے اتحاد کی نفی ہے،پیپلزپارٹی ثابت کر دے تو انڈیپنڈنٹ لوگ ہیں۔