Tuesday, October 4, 2022

پیپلزپارٹی کے وکلاء کا آصف زرداری کو ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا مشورہ

پیپلزپارٹی کے وکلاء کا آصف زرداری کو ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا مشورہ
لاہور ( 92 نیوز ) منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو طلب کیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے سینئر وکلاء کی جانب سے آصف علی زرداری کو پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق  بلاول ہاؤس لاہور میں  آصف علی زرداری نے سینئر وکلا سے مشاورت کی ،  مشاورت میں فاروق ایچ نائیک، سردار لطیف کھوسہ، اعتزاز احسن اور نیئر بخاری شامل تھے ۔ وکلاء نے کیس سے متعلق سابق صدر کو بریفنگ دی  اور پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا ۔ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو کل طلب کر رکھا ہے۔ دوسری جانب آصف علی زرداری کی طلبی کا نوٹس بلاول ہاؤس کراچی کے باہر چسپاں کر دیا گیا ہے جب کہ فریال تالپور کی طلبی کا نوٹس ڈیفنس میں ان کی رہائشگاہ پر مینجر نے وصول کیا۔