Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، پنجاب و وفاق میں حکومت سازی پر بات چیت

پیپلزپارٹی کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، پنجاب و وفاق میں حکومت سازی پر بات چیت
August 11, 2018
لاہور( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے لاہور میں  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ملاقات میں وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق بات چیت کی گئی ۔ دوگھنٹے طویل ملاقات میں اہم سیاسی اورقومی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا ، اس موقع پر دونوں جماعتوں نےمشترکہ سیاسی حکمت عملی  پرغورکیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویرنے کہا کہ  اپوزیشن متحد ہے اور مل کرساتھ چلیں گی ۔پارلیمنٹ میں ارکان کی حاضری پوری رکھنے کے لئے مختلف گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی نمائندگی خورشیدشاہ اور یوسف رضا گیلانی  نے کی،ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما سردارایاز صادق خواجہ اصف اور خواجہ سعدرفیق بھی موجودتھے۔