Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیپلزپارٹی کے مطالبات تسلیم کئے جاچکے ہیں : اسحاق ڈار

پیپلزپارٹی کے مطالبات تسلیم کئے جاچکے ہیں : اسحاق ڈار
December 21, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مطالبات تسلیم کیے جاچکے ہیں، پاناما لیکس کا کیس سپریم کورٹ میں ہے، سرتاج عزیز وزیر خارجہ ہی ہیں۔ الیکشن بل دو ہزار سترہ تیار کیا جارہا ہے۔ آئندہ الیکشن اسی بل کے تحت کرائے جائیں گے۔

تفصیلا تکےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیپلزپارٹی کے مطالبات تسلیم کرچکی ہے۔ پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اوروزیرخارجہ پہلے ہی موجود ہیں۔ باقی دو مطالبات پر غور کیا جاسکتا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات 2018 میں ہوں گے۔ جس کے لیے الیکشن بل دو ہزار سترہ لایا جارہا ہے۔ جس کا مسودہ تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو بھجوایا جائے گا تاکہ متفقہ طور قانون لایا جاسکے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ نئے قانون میں خواتین کا ٹرن آوٹ پانچ فیصد سے کم ہونے پر الیکشن کو کالعدم قرار دینے پر مشاورت کی جارہی ہے۔ کالعدم تنظیموں کے انتخابات لڑنے پرپابندی سے متعلق کوئی سفارش نہیں کی گئی ۔ نئے قانون میں الیکشن کمیشن کو انتظامی اور مالی اختیارات دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن چھ ماہ پہلے انتخابی پلان پیش کرے گا۔