Thursday, September 19, 2024

پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل کا پاکستان واپسی کا فیصلہ، عدالت سے حفاظتی ضمانت کے بعد رینجرز کے سامنے پیش ہونگے

پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل کا پاکستان واپسی کا فیصلہ، عدالت سے حفاظتی ضمانت کے بعد رینجرز کے سامنے پیش ہونگے
April 2, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ قادر پٹیل وطن واپسی سے قبل عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کریں گے جس کے بعد وہ رینجرز کےسامنے پیش ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے کراچی سے اہم رہنما عبدالقادر پٹیل نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لندن میں علاج کی غرض سے مقیم عبدالقادر پٹیل وطن واپسی سے قبل عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کریں گے، جس کے لیے ان کے وکیل نے ڈاکٹر عاصم کیس کی دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔ حفاظتی ضمانت کے بعد وہ رینجرز کے سامنے پیش ہوں گے۔ رینجرز نے انتیس فروری کو عبدالقادر پٹیل کو خط تحریر کیا تھا جس میں عبدالقادر بلوچ سے کہا گیا تھا کہ وہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے کی گئی تفتیش کی روشنی میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔ قادر پٹیل پر گینگ وار دہشت گردوں کی سرپرستی اور معاونت کا بھی الزام ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹرعاصم کیس میں قادر پٹیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔