Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کنڈی نے عمر خطاب شیرانی کے قتل کا الزام علی امین گنڈاپور پر لگا دیا

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کنڈی نے عمر خطاب شیرانی کے قتل کا الزام علی امین گنڈاپور پر لگا دیا
December 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کنڈی نے ڈی آئی خان میں عمر خطاب شیرانی کے قتل کا الزام علی امین گنڈاپور پر لگا دیا۔

 انہوں نے کہا اسرار گنڈاپور کے قتل میں بھی علی امین گنڈاپور ملوث ہیں۔ بیٹے کے بقول عمر خطاب کو دستبردار ہونے کیلئے دو کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی تھی۔

علی امین گنڈاپور نے فیصل کنڈی کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا، بولے کبھی شیرانی سے بات ہوئی نہ اے این پی کے کسی عہدیدار سے ملاقات کی۔ فیصل کنڈی ثابت کرے گا ورنہ میں اس کے خلاف کورٹ میں جاؤں گا۔انہوں نے کہا میں چیک کروں گا کہ اے این پی کو سیکیورٹی کیوں نہیں دی گئی۔ مجھے تو تین دن پہلے پتہ چلا کہ شیرانی الیکشن لڑ رہا ہے۔