Saturday, July 27, 2024

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع
August 31, 2019
 سکھر (92 نیوز) نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر دادو کو خورشید شاہ اور اہل خانہ کی جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے خط ارسال کر دیا گیا۔ خط میں خورشید شاہ ، ان کی دونوں بیویاں ، بیٹے، بیٹیوں اور بھتیجوں کی جائیداد کی تفصیلات پانچ روز میں طلب کی گئی ہیں ۔ دوسری جانب  نیب نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ اور ان کے بیٹے جنید قادر کی جائیداد کی بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔