Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی کے بعد تحریک انصاف کا بھی وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران شور شرابا نہ کرنیکا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے بعد تحریک انصاف کا بھی وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران شور شرابا نہ کرنیکا فیصلہ
May 15, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پیپلزپارٹی کے بعد تحریک انصاف نے بھی وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران شور شرابا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس اسمبلی سیشن پہلے اپوزیشن چیمبر میں ہو گا۔ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد وزیراعظم نوازشریف پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں پہنچیں گے۔ شور شرابا ہو گا نہ کوئی نعرے بازی، اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں کھل کر بولنے کا موقع دینگی۔ پیپلزپارٹی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پی ٹی آئی بھی خاموشی سے ایوان میں بیٹھے گی۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی اسمبلی آمد کے منتظر ہیں۔ تقریر کے دوران شائستگی کا مظاہرہ کریں گے تاہم سوالات ہونگے۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کے اجلاس سے پہلے اپوزیشن جماعتیں مل بیٹھیں گی اور مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اور اس پر ہی عمل کرتے ہوئے اسمبلی سیشن میں شرکت کی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔