Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی کی پوری کوشش ہوگی کہ ہم اس پارلیمنٹ کے تقدس کو بحال رکھیں ، خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کی پوری کوشش ہوگی کہ ہم اس پارلیمنٹ کے تقدس کو بحال رکھیں ، خورشید شاہ
August 15, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) پاکستان  پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور  اپوزیشن کی جانب سے نامزد اسپیکر قومی اسمبلی نے   نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کو  مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پوری کوشش ہو گی کہ ہم اس پالیمنٹ کے تقدس کو بحال رکھیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ دعا ہے کہ اس ملک کی جمہوریت اس پارلیمنٹ کو پانچ سال پورے کرئے، جو وعدے حکومت نے کئے ہیں وہ پورے کرے،ہم مکمل اپوزیشن کا رول ادا کریں گے۔پیپلز پارٹی کی جمہوریت کی خاطر قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔ خورشید شاہ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سابق اسپیکر نے اس پارلیمنٹ کو پانچ سال جمہوری طریقے سے چلایا ، اور آپ نے محسوس کیا کہ پارلیمنٹ کی خوبصورتی اپوزیشن ہے، اور پارلیمنٹ نے اپنے پانچ سال پورے کئے۔