Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کیلئے سلیم مانڈوی والا کا نام فائنل، ذرائع

پیپلزپارٹی کی جانب سے  چیئرمین سینیٹ کیلئے سلیم مانڈوی والا کا نام فائنل، ذرائع
March 8, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے قیادت اور اتھادیوں سے مشاورت کے بعد سلیم مانڈوی والا  کی نامزدگی کا حتمی فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق  آصف علی زرداری نے فیصلہ اتحادی اور حامی جماعتوں  سے گرین سگنل ملنے کے بعد کیا۔

قبل ازیں چیئرمین سینیٹ کے نام کیلئے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری  میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں ۔ خبروں کے مطابق آصف علی زرداری رضا ربانی  کا نام مسترد کر چکے تھے جب کہ بلاول بھٹو زرداری کو سلیم مانڈوی والا پر تحفظات تھے ۔

چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلزپارٹی کے ممکنہ امیدوار سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ چیئرمین بنے تو وہ ایوان بالا کے وقار میں اضافہ کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اپنے اُمیدوار کی کامیابی کیلئے پوری طرح سے متحرک ہیں  ،تاہم جے یو آئی ف کے سربراہ  مولانا فضل الرحمن   اُن کے اُمیدوار کی حمایت کرتے دکھائی نہیں دیتے ۔