منڈی بہاؤالدین ( 92 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن اور رہنما ندیم افضل چن با ضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ندیم افضل چن کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ علاقے کے لوگوں کیلئے صحیح ثابت ہوگا ،پاکستان کی سیاست آج بدنام ہو چکی ہے جب کہ ہماری حکومت کمزوروں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
عمران خان نے اپنے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے تب تک وفا داری کرنا جب تک میں کرپشن نہیں کرتا۔
اس موقع پر ندیم افضل نے کہا کہ پیپلزپارٹی نظریے کی بات کرتی،کیانظریے کا نام شرجیل میمن ہے، اگر پیپلزپارٹی کا ’نظریہ‘ شرجیل میمن ہے تو میں معافی چاہتا ہوں ، مجھے نظریے سے زیادہ اپنی عوام پیاری ہے۔