Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی کا کراچی سمیت مختلف شہروں میں مہنگائی کیخلاف احتجاج

پیپلزپارٹی کا کراچی سمیت مختلف شہروں میں مہنگائی کیخلاف احتجاج
October 22, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) مہنگائی کےخلاف پیپلزپارٹی نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔

ضلع ملیر میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں بڑے بڑے ارسطو لاکر بیٹھائے گئے، تین سالوں میں مہنگائی  کا طوفان آیا۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان جلد گھر جانے والا ہے، نااہل اور سلیکٹڈ حکومت نے ملک کا برا حال کردیا، حکمران عوام کی جان چھوڑیں، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا عمران خان کہتا تھا ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو سمجھ لو وزیراعظم چور ہے۔

احتجاج سے پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس سے پہلے جیکب آباد پیپلز پارٹی  ہاری کمیٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ سے شروع ہوکر پریس کلب پر ختم ہوئی، جیالوں نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔