Monday, October 3, 2022

پیپلزپارٹی کا منشور ہمیشہ عوام سے شروع ہوتا ہے،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کا منشور ہمیشہ عوام سے شروع ہوتا ہے،بلاول بھٹو
کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں جیالوں کے ساتھ  حیدرآباد کیلئے چل دیئے ، ترجمان بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کراچی سے خیبر تک گاؤں، گاؤں شہر، شہر جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا قافلہ  جہاں جہاں رکا ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ملیر میں جیالوں نے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں ۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفیٰ نواز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی شہرقائد سے ملک گیر انتخابی مہم پر نکلے ہیں، کراچی سے خیبر تک گاؤں، گاؤں شہر، شہر جائیں گے، میڈیا انتخابی مہم کو اندرون سندھ  کے دورے کا تاثر دینا چھوڑ دے ۔ گھارو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ ووٹ مانگنے آئے ہیں، جس طرح شہید بھٹو اور شہید بی بی نے عوام سے کئے وعدے نبھائے وہ بھی عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام، ہاری اور مزدور کی خدمت پیپلزپارٹی کا منشور ہے، جس پر عمل کے لئے انہیں عوام کا ساتھ چاہئے ۔