پیپلزپارٹی کا ملک بھر میں گیس کی قلت کے خلاف احتجاج

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں گیس کی قلت کے خلاف احتجاج کیا۔
پیپلزپارٹی کے جیالوں نے سندھ میں گیس بحران کے خلاف کراچی میں مظاہرے کیے، ڈسٹرکٹ ایسٹ، ساؤتھ ،ملیر، کورنگی، ویسٹ، سینٹرل سمیت دیگر اضلاع میں پی پی پی کے تحت مظاہرے ہوئے۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ لسبیلہ میں مظاہرے سے خطاب کرتے صوبائی وزیر سعید غنی نے صوبے میں گیس کے بدترین بحران پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
قیوم آباد پر گیس کی لوڈ شیدنگ کے خلاف مظاہرین رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاج کیا ،جبکہ ملیر پریس کلب کے باہر بھی جیالوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
بلدیہ ٹاؤن ، لیاقت آباد ، غریب آباد اورنگی سرجانی ٹاور سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
پیپلزپارٹی کے جیالوں نے لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں بھی گیس کی قلت کے خلاف مظاہرے کیے۔ دوسری جانب ملتان، قمبر، میرپور خاص، شکارپور اور شہروں میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے ٹویٹ کیا پی ٹی آئی کی نااہلی سے گیس کا بحران پیدا ہوا۔