Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی کا مستقبل تاریک ہے: عمران خان

پیپلزپارٹی کا مستقبل تاریک ہے: عمران خان
September 4, 2015
ڈہرکی(92نیوز)عمران  خان نے پیپلز پارٹی کا مستقبل تاریک قرار دیدیا،،کہتے ہیں  پیپلز پارٹی کو جتنا نقصان آصف زرداری نے پہنچایا اتنا کسی  اور نے نہیں،،سندھ میں رینجرز کرپشن کے خلاف جہاد کررہی ہے،،خیبر پختونخوا میں کرپشن  پہلے کی نسبت بہت کم ہوگئی ہے۔ تفصیلات  کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان دور روزہ دورہ پرسندھ  کے دوران  ڈہرکی میں پی پی کے ناراض رہنما خالد احمد لنڈ کے گھر پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ،کپتان کی آمد پر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ  کرپشن کی وجہ سے جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا  چاہیے  وہ دبئی چلا جاتا ہے،رینجرز نے سندھ میں امن  قائم کیا ہے اور کرپشن کیخلاف کارروائی ہوئی ہے۔ کپتان نے سابق صدر آصف زرداری پر خوب تنقید کی ،،کہنے لگے  پیپلز پارٹی کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے،،زرداری نے  ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کا برا حال کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ سندھ میں الطاف حسین اور زرداری نے لوگوں کو تقسیم کیا، تحریک انصاف سندھ میں وہی کام کرنے آئی ہے جو ذوالفقار بھٹو نے کیا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ  خیبر پختونخوا میں اب طاقت ور پولیس کے ذریعے ظلم نہیں کرسکے گا، اضلاع کی سطح پر فنڈز تقسیم کر رہے ہیں،سندھ کے لوگوں کو بااختیار بنانا ہوگا۔