Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیپلزپارٹی کا عزیر بلوچ سے کوئی تعلق نہیں : اپوزیشن لیڈر

پیپلزپارٹی کا عزیر بلوچ سے کوئی تعلق نہیں : اپوزیشن لیڈر
January 31, 2016
سکھر (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جگا ٹیکس پر بھی ٹیکس لگتا ہے۔ وزیراعظم کو کیا پتہ آلو کتنے روپے کلو ہے۔ خورشید شاہ نے بھی پیپلزپارٹی کی عزیر بلوچ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو کیا پتہ کہ آلو کتنے روپے کلو ہے؟ میاں صاحب کو دال روٹی کے بھاو¿معلوم نہیں۔ وزیراعظم کوایوان میں بھی آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا عزیر بلوچ ایک مطلوب ملزم تھا‘ اس کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔