Monday, September 26, 2022

پیپلزپارٹی پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کو نہیں بچا رہی: راجہ پرویز اشرف

پیپلزپارٹی پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کو نہیں بچا رہی: راجہ پرویز اشرف
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج میرپور آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو براستہ جی ٹی روڈ ریلی کی صورت میں میرپور جائیں گے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس پر وزیراعظم کو نہیں بچا رہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کو نہیں بچا رہی۔ دوٹوک پالیسی ہے کہ غیرجانبدارانہ تحقیقات اور فارنزک اڈٹ ہونا چاہیے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز میرپور میں جلسے سے خطاب کے لیے براستہ جی ٹی روڈ جائیں گے۔ وقت کی قلت کے باعث بلاول بھٹو زرداری کا راولپنڈی کا دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی بلندوبانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ تین سال گزرنے کے باوجود حالات جوں کے توں ہیں۔