Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیپلزپارٹی نے ہارس ٹریڈنگ کی ، نیلام گھر سجاکر بولیاں لگائی گئیں،فاروق ستار

پیپلزپارٹی نے ہارس ٹریڈنگ کی ، نیلام گھر سجاکر بولیاں لگائی گئیں،فاروق ستار
March 3, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے  پاکستان پیپلزپارٹی پر سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کر دیا۔

فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے نیلام گھر سجا کر ارکان اسمبلی کی بولیاں لگائیں ۔

فاروق ستار نے کہا کہ آج حکمران جماعت نے جو گڑھا کھودا ہے خود ہی اس میں گرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ بہنوں نے بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ڈنر کیا مگر نہیں کھانا ہضم نہیں ہوا۔

سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کی بدترین شکست کے بعد فاروق ستار نے اپنوں سے ہی شکوے کر ڈالے اور کہا کہ افسوس ہےتنظیمی بحران کا بہانہ بنا کرکچھ ایم پی ایز بک گئے۔

فاروق ستار نے کہا  کہ بکنےوالے ایم پی ایز نے ضمیر کا سودا کیا، فاروق ستار نے  فروغ نسیم کو  سینیٹ کی نشست جیتنے پر مبارکباد بھی دی