Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی نے کشمیر کے انتخابی نتائج مسترد کردیئے

پیپلزپارٹی نے کشمیر کے انتخابی نتائج مسترد کردیئے
August 2, 2016
کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی نے کشمیر کے انتخابی نتائج رد کردئے ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیرانتخابات کوہائی جیک کیاگیا پیپلزپارٹی نے مودی سے دوستی کی وجہ سے نواز شریف کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر سرد خانے حوالے کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا۔ تفصیلات کےمطابق بلاول ہاؤس میں آزاد کشمیر انتخابات کے پارٹی امیدواروں کے اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے چیئرمین کاکہناتھاکہ یہ معمول کے انتخابات نہیں تھے اور علم تھاکہ یہ انتخابات ہائی جیک کرنے کے لیے تمام ہتھکنڈے سر عام استعمال کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قبل از انتخابات دھاندلی، کشمیر کونسل کے فنڈز کا بے دریغ استعمال اور وفاقی وزراء کی مداخلت کی وجہ سے ہمیں  علم تھاکہ نتائج کیا ہونگے ۔ اجلاس کے دوران انہیں بتایاگیاکہ نواز لیگ حکومت نے انتقامی کارروایاں شروع کر دی ہیں اور کابینہ کی تقرری سے قبل ہی پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے۔ bilawal