Saturday, July 27, 2024

پیپلزپارٹی نے پہلی بار گو نواز گو کا نعرہ لگا کر تحریک کا آغاز کیا: مولا بخش چانڈیو

پیپلزپارٹی نے پہلی بار گو نواز گو کا نعرہ لگا کر تحریک کا آغاز کیا: مولا بخش چانڈیو
March 20, 2016
حیدرآباد (نائنٹی ٹو نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج مشرف کے جانے پر نہیں بلکہ نون لیگ کی منافقت پر ہے۔ نون لیگ نے احسان کا بدلا احسان سے چکایا ہے۔ پیپلزپارٹی نے پہلی بار گو نواز گو کا نعرہ لگا کر تحریک کا آغاز کیا۔ حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ورکشاپ کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت آتی ہی نہیں اور جو آتی ہے وہ ڈرتی کانپتی حکومت آتی ہے۔ ہمارا احتجاج مشرف کے جانے پر نہیں بلکہ نون لیگ کی منافقت پر ہے۔ پہلی بار پیپلزپارٹی نے گو نواز گو کا نعرہ لگا کر تحریک کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت علامتی طور پر بھی ایک جنرل کو سزا دیتی تو نئی تاریخ بنتی۔ مسلم لیگ نون کے وزراء آج بھی مشرف کے معاملے پر جھوٹ بول رہے ہیں، مسلم لیگ نون نے احسان کے بدلے احسان چکا دیا ہے۔