Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کیخلاف کارروائی ثبوتوں سے مشروط کر دی

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کیخلاف کارروائی ثبوتوں سے مشروط کر دی
April 14, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاناما لیکس معاملے پر پیپلز پارٹی نے اصولی پالیسی وضع کر لی۔ بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی وزیراعظم نہیں پارلیمنٹ کو بچائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس پر تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی کھل کر سامنے آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ان کی جماعت وزیراعظم کے بجائے پارلیمنٹ کو بچانے کے لیے آگے آئے گی۔ اس حوالے سے اعتزاز احسن کی سربراہی میں لیگل کمیٹی پاناما دستاویزات کا جائزہ لے کر بلاول بھٹو کو رپورٹ پیش کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الزامات سنگین اور ثبوت واضح ہوئے تو وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جائےگا۔ اگر نواز شریف نے عہدہ نہ چھوڑا تو پھر سڑکوں پر نکلنے پر غور کیا جائے گا جبکہ دھرنا آخری آپشن ہو گا۔ اس معاملے پر خورشید شاہ اور دیگر رہنما تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔ آئندہ چند روز میں بلاول بھٹو کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہو گا۔ دوسری جانب اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس شریف خاندان کے لیے واٹر لو ثابت ہو سکتا ہے۔ اپوزیشن کو اپنے کارڈز کا صحیح طریقے سے استعمال کرنا ہو گا۔