Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں گو نوازگو ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا

پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں گو نوازگو ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا
July 15, 2017

کراچی (92نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں گو نواز گو ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا کہتے ہیں وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک یہ ریلیاں اور احتجاج جاری رہے گا ، نوازشریف نے خود کہا تھا کہ اگر اُن کے خلاف کچھ ثابت ہوا تو وہ  مستعفی ہو جائیں گے اب وہ انکار کیوں کر رہے ہیں کہ عوام اُنہیں ریڈ کارڈ دکھائیں۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ۔ وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک ملک بھر میں گو نواز گو  تحریک چلانے کا اعلان  ۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کے ریڈ کارڈ دکھانے سے پہلے نوازشریف عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ ڈیرہ غازی،بہاولپوراورملتان کی گونوازگو ریلیاں صرف آغاز ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف کا استعفیٰ ہی  آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، وزیراعظم نواز شریف نے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اب نوازشریف کے پاس مستعفی ہونے کے سواکوئی راستہ باقی نہیں بچا۔  بلاول بھٹو نے کہا کہ  وزیراعظم کے خلاف ثبوتوں سےبھراڈبہ سامنے آنےپر وہ  وعدے سے مکرگئے۔ نوازشریف کےاستعفےتک پی پی ورکرز’’گونوازگو‘‘کےنعرےلگاتےرہیں گے۔